the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے پرل ہاربر واقع یو ایس ایس ایریزونا یادگار کا دورہ کرنے کے بعد دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کے حملے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں آج خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد تعزیت کا اظہار کیا۔ آبے نے امریکہ کے صدر براک اوبامہ، امریکہ کے شہریوں اور دنیا بھر کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا "جاپان کے وزیر اعظم کے طور پر میں دوسری عالمی جنگ کے دوران مارے گئے لوگوں کی روح کی تسکین کے لئے دعا گو ہوں اور پوری ایمانداری سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ " جاپان کے وزیر اعظم کے اس دورے پر مسٹر اوبامہ نے کہا کہ 1941 میں پرل ہاربر پر جاپان کے حملے کی یادگار پر وزیر اعظم آبے کی حاٖضری سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت کی طاقت کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا "اس تاریخی لمحے سے صلح



کی طاقت کے بارے میں پتہ چلتا ہے ... اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جنگ کے گہرے زخم سے بھی مستقل امن اور دوستی کا راستہ نکل سکتا ہے۔" پرل ہاربر کے یو ایس ایس ایریزونا یادگار پر حٖاضری دینے سے پہلے مسٹر آبے نے ہوائی جزیرے کی بہت سی یادگاروں کا دورہ کر کے جاپانی حملوں میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے امریکی فوج میں سروس کے دوران مارے گئے فوجیوں کی یاد میں بنے نیشنل میموریل سمیٹري پر بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ 75 سال پہلے دوسری عالمی جنگ کے دوران سال 1941 میں امریکی بحری اڈے پرل ہاربر پر جاپان نے حملہ کیا تھا۔ دوسری عالمی جنگ میں امریكي سر زمین پر یہ پہلا حملہ تھا۔ اس حملے نے امریکہ کو دوسری عالمی جنگ میں شامل ہونے پر مجبور کیا تھا۔ اس کے بعد امریکہ نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.